*▪️تحریک عدم اعتماد، حمزہ شہباز نے آج پارٹی ارکان اسمبلی کا اجلاس بلالیا*
پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کے علاوہ وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
0 Comments