چودھری محمد مامون انور این -اے61 راولپنڈی



 چودھری محمد مامون انور ولد چودھری غلام نبی شیر افغن جڑواں شہر کی وہ مشہور شخصیت ہیں جو کسی تعریف کے محتاج نہیں۔آپ کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ افشاں کالونی کے ایک سیاسی خاندان سے ہے۔آپ کے بزرگ پاکستان بننے کے پہلے سے ہی اس شہر میں اپنی سیاست سے لوگوں کے کام آ رہے ہیں اور ان کا خون ہونے کے ناطے ، آپ بھی اسی جوش و خروش سے اپنے خاندان کا نام سیاسی اور خاص طور پر فلاحی کاموں سے اور اونچا کرتے جا رہے ہیں۔

اپنے علاقے کی فلاح کے لیئے آپ ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔اپنے علاقے کے لوگوں کے لیئے مختلف اقسام کے کام سرانجام دے چکے ہیں جیسا کہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد،سالانہ میلاد النبی ،ہسپتال اور علاقے کے مسائل کا حل۔

چودھری صاحب ایک نہایت ہی نیک اور خوش اخلاق انسان ہیں۔آپ کی تاریخ پیدائش 1982 کی ہے۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم راولپنڈی کے علاقے صدر اور اعلی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔آپ نے اپنی سیاست کا آغاز سنہ 2001 سے کیا۔سیاسی، سماجی کارکن ہونے کے علاوہ آپ ایک بہت اچھے سپورٹس مین بھی ہیں۔آپ کے پسندیدہ کھیلوں میں کرکٹ اور سنوکر کھیلنا ہے اور آپ کو ان پر مکمل عبور بھی حاصل ہے۔آپ کتابیں پڑھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔ آپ نا صرف اپنے حلقے این-اے 61 بلکہ شہر اقتدار میں اچھی شہرت کے حامل ہیں۔






Post a Comment

0 Comments